عمرہ کرنے پہنچے 185/ہندوستانیوں کو آج خصوصی طیارہ کے ذریعہ ہندوستان بھیجا گیا
04:28PM Wed 18 Mar, 2020
جدہ: 18 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچے 185/ہندوستانیوں کو آج جدہ سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ ہندوستان پہنچایا گیا ۔
اطلاع کے مطابق کورونا کے خطرہ کے پیش نظر تمام عازمین پر 27/فروری سے روک لگائی گئی تھی جسکے بعد جدہ سے تمام انٹرنیشل اڑانیں بند کردی گئیں تھیں ۔ اس لیے ہندوستانی حکومت نے سعودی حکومت کے تعاون سے ان تمام کے لیے خصوصی طیارہ کا نظم کیا اور ان کو بحفاظت اپنے وطن پہنچایا۔
حکومت کے اس اقدام پر تمام ہندوستانی عازمین نے حکومت ہندکا شکریہ ادا کیا ہے۔
حکومت کے اس اقدام پر تمام ہندوستانی عازمین نے حکومت ہندکا شکریہ ادا کیا ہے۔