دبئی سے لوٹنے والے 184 افراد میں سے ایک خاتون کے سوا تمام کی رپورٹ آئی کورونا نگیٹیو: عمان سے آج پہنچ رہے ہیں 24 بھٹکلی افراد

05:16AM Mon 22 Jun, 2020

بھٹکل: 22 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع اور خاص کر بھٹکل کے لوگوں کے لیے راحت کی خبر یہ ہے کہ دبئی سے خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے بھٹکل پہنچنے والے 184 افراد میں سے 183 افراد کی رپورٹ کورونا نگیٹیو پائی گئی ہے جبکہ ایک خاتون میں کورونا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جسے کاروار کیمس بھیج دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اتوار کی شام تک رپورٹ موصول ہونے پر کورنٹائن سینٹر میں موجود تمام افراد کو گھر روانہ کیا گیا ہے اور گھر میں سات دن کورنٹائن کی تاکید کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق جمعہ اور سنیچر کے بعد کل اتوار کی شام کو 41 لوگوں کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ عمان سے آج پہنچے گی چارٹرڈ فلائٹ: انڈین سوشیل کلب کی جانب سے آج ایک چارٹرڈ فلائٹ مسقط سے مینگلور کے لئے اُڑان بھرنے والی ہے جس میں  بھٹکل کے 24 لوگ سفر کررہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ان کے بھٹکل پہنچنے کے بعد انجمن کے کورنٹائن سینٹر میں رکھا جائے گا،واضح رہے کہ اس چارٹرڈ فلائٹ میں کرناٹک کے مختلف علاقوں کے 180 افراد سفر کر رہے ہیں۔