ریاست کے کورونا کے مریضوں میں زبردست اضافہ: چوبیس گھنٹوں میں 1839 نئے معاملات۔ بینگلورو اربن میں آج 1172 نئے معاملات

03:01PM Sat 4 Jul, 2020

بینگلورو: 4 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں دو چار دنوں سے کورونا کی تعداد ایک ہزار کے پار جارہی تھی لیکن آج یہ تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 1839 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے بینگلورو اربن کے 1172 معاملات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دکشن کینرا میں 75، بلاری میں 73، بیدر میں 51، دھارواڑ میں 45، رائچور میں 41،  میسور میں 38، کلبرگی میں 37، اڈپی میں 18 اور اتر کینرا ضلع میں 35 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان نئے معاملات کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 21549 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 9244 افراد اب تک صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں اور اب تک ریاست میں کورونا سے 335 اموات ہوچکی ہیں۔