وزیر اعظم نے18سال کی عمر مکمل کرنے والوں سے رائے دہندگان کے طور پر رجسٹریشن کرانے کو کہا
04:40PM Thu 26 Jan, 2017
نئی دہلی، (بھٹکلیس نیوز)نیشنل ووٹرڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے 18؍سال کی عمر مکمل کرنے والوں سے آج بطور ووٹر اپنا رجسٹریشن کرانے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات جمہوریت کا جشن ہوتا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیا، آپ سب کو نیشنل ووٹر ڈے پر نیک خواہشات، ہم الیکشن کمیشن کو مبارک باد دیتے ہیں اور اپنی جمہوریت میں ان کے اہم کردار کو سلام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن جمہوریت کا جشن ہوتے ہیں،وہ لوگوں کی خواہشات ظاہر کرتے ہیں جو جمہوریت میں سب سے اوپر ہے۔ملک کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک اہم بیان میں مودی نے کہاکہ میں تمام اہل رائے دہندگان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کریں اور اپنے نوجوان دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ 18سال کی عمر پوری کرتے ہی ووٹر کے طور پراپنا رجسٹریشن کروائیں۔