ووٹر لسٹ ویریفیکیشن کے لیے ایک اور موقع : 18 /نومبر تک کرسکتے ہیں یہ کام
03:25PM Thu 14 Nov, 2019
بھٹکل: 14 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کے ویریفیکیشن کے لیے اب ایک اور موقع دیا گیا ہے جس کے مطابق اگلے چار دنوں یعنی 18/نومبر تک اس کام کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔
اس سلسلہ میں مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے بھی ہدایات جاری کرکے کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے اب تک یہ کام نہ کیا ہو وہ پہلی فرصت میں اپنے محلہ کے پولنگ بوتھ (جہاں پر آپ ووٹ ڈالنے جاتے ہیں ) جاکر یہ کام کر آئیں۔
خیال رہے کہ آئندہ سال یکم اپریل 2020 سے 30 ستمبر2020 تک نیشنل پاپولیشن رجسٹر آف سٹی زن شپ (NRC) کی کارروائی شروع ہونے والی ہے۔ اس لیے ایسے موقعوں سے پہلے ہی ووٹر لسٹ ویریفیکیشن کی کارروائی کو بروقت مکمل کریں ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ایپ کی بھی سہولت: اس کام کو کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے VOTER HELP LINE کے نام سے ایک ایپلیکیشن بھی جاری کی ہے جس کے ذریعے چند منٹوں میں گھر بیٹھے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لیے www.nvsp.in نامی ویب سائٹ وزٹ کریں۔