بلند شہر تشدد: پولیس نے جاری کیں 18 فرار ملزمان کی تصاویر
01:38PM Sat 15 Dec, 2018
اترپردیش کے بلند شہر میں گئو کشی کے شک میں ہوئے تشدد کے معاملہ میں پولیس نے 18 فرار ملزمان کی تصویریں جاری کی ہیں۔ ملزمین کی تصاویر جاری کرتے ہوئے مقامی پولیس نے ان کی منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی بات بھی کی ہے۔
اس سے پہلے معاملہ میں فرار چل رہے اہم ملزم یوگیش راج سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے اب تک 13 باغیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چنگراوٹھی، مہاب، نیاباس امیٹ سمیت دیگر گاوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ قابل غور ہے کہ اس معاملہ میں 27 نامزد اور 60 نامعلوم ملزمین کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ پولیس اب تک چار نامزد اور سات ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ بلند شہرکے سیانا میں 3 دسمبرکوگئوکشی کی افواہ پرتشدد بھڑک اٹھا تھا۔ اس دوران بھیڑ نے ہنگامہ کرتے ہوئے توڑپھوڑ اورآتشزدگی کی تھی۔ تشدد کےدوران پولیس انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔ وہیں سمت نام کے ایک لڑکے کی بھی گولی لگنے سے موت ہوئی تھی۔