اب عام آدمی پارٹی کے یہ ممبر اسمبلی برے پھنسے، 18 ماہ کی ہو گئی جیل
04:31PM Thu 1 Sep, 2016
نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کی مشکلیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایک کے بعد ایک رکن اسمبلی کسی نہ کسی وجہ سے تنازعات میں گھرتے جا رہے ہیں۔ سیکس اسکینڈل میں پھنسے سندیپ کمار کے بعد اب شمالی دہلی کے آدرش نگر سے ممبر اسمبلی پون شرما کو ایک پرانے معاملے میں 18 ماہ کی جیل ہو گئی ہے۔
پون شرما پر 2009 میں ایک اسٹیل فیکٹری میں مزدور کی موت کے معاملے میں عدالتی کیس چل رہا تھا۔ اس معاملے میں لاپرواہی سے موت کا معاملہ درج ہوا تھا۔ روہنی کورٹ نے آج انہیں اس معاملے میں 18 ماہ کی سزا سنائی ہے۔
اس سے پہلے بھی عآپ کےکئی ممبران اسمبلی جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ تنازعات میں رہنے کی وجہ سے بہت سے ممبران اسمبلی کو ان کے عہدے سے بھی ہٹایا جا چکا ہے۔