کرونا وائرس: دبئی میں تجارتی سرگرمیوں کے تعطل میں 18 اپریل تک توسیع
02:53PM Tue 7 Apr, 2020
دبئی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سےروکنے کے لیے تجارتی سرگرمیوں میں جاری عارضی تعطل میں 18 اپریل تک توسیع کردی ہے۔
دبئی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گذشتہ ماہ سے امارت میں تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں اور صرف اشیائے ضروریہ اور ادویہ فروخت کرنے والی سپر مارکیٹیں اور دواخانے کھلے ہیں جبکہ بار ،مال اور تجارتی سرگرمیوں کو جبراً بند کرادیا گیا تھا۔
دبئی نے چار اپریل کو رات آٹھ بجے سے دوہفتے کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ اس امارت میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک گیر قومی صفائی پروگرام کے دوران میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے اورلوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی عاید ہے۔