بڑی خبر: 18 اپریل تک ہندوستان میں آ سکتی ہے 5 منٹ میں کورونا کی جانچ کرنے والی کٹ
12:14PM Fri 3 Apr, 2020
ممبئی۔ کورونا وائرس بحران کی صورتحال میں ایک اچھی خبر آئی ہے۔ کورونا کی جانچ کے لئے امریکی کمپنی ایباٹ کی طرف سے بنائی گئی ریپڈ کٹ (صرف 5 منٹ میں کورونا کی جانچ کرتی ہے) اب ہندوستان آنے والی ہے۔ سی این بی سی۔ ٹی وی 18 کے ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق ، یہ کٹ اپریل کے تیسرے ہفتے یعنی 18 اپریل تک ہندوستان پہنچ سکتی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ایباٹ کی ٹیسٹ کٹ صرف پانچ منٹ میں کورونا پازیٹیو بتا دیتی ہے اور نگیٹیو کی رپورٹ 13 منٹ میں آتی ہے۔
اس کٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کٹ اتنی ہلکی اور چھوٹی ہے کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ تک لے جانا بہت آسان ہے۔ اسے ان اسپتالوں کے باہر لگایا جاسکتا ہے جہاں انفیکشن کے زیادہ معاملے سامنے آ رہے ہیں۔
کیا ہے کمپنی کا منصوبہ
ایبٹ کمپنی ایک ماہ میں 50 لاکھ ٹیسٹ کٹس تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ امریکی ریگولیٹر یو ایس ایف ڈی اے نے بھی اس ٹیسٹ کٹ کو منظوری دے دی ہے۔
کب تک بنے گی ویکسین
اس بارے میں کوئی واضح حد نہیں ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کو لے کر یہ ویکسین کب تک آئے گی۔ بہت سے ممالک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دوائیں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، لیکن کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ اس سے پہلے پھیلے سارس وائرس کو لے کر بھی کوئی صحیح ویکسین تیار نہیں کی جا سکی تھی۔ ایسی صورتحال میں کورونا کی دوا جلد بن جائے گی اس پر تذبذب کی کیفیت ہے۔