بھٹکل نیو شمس اسکول میں طلبا کونسل کے انتخابات کا انعقاد؛ 18/جون کو حلف برداری تقریب

04:08PM Fri 14 Jun, 2019

بھٹکل: 14 جون، 19 (نامہ نگار) بھٹکل جامعہ آباد روڈ پر واقع نیو شمس اسکول میں جاری تعلیمی سال 2019-20 کے لیے جمعرات کے روز طلبا کے درمیان انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں قریب 93/فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ان انتخابات میں پانچویں جماعت سے دسویں جماعت تک کے طلبہ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور جمہوری طریقہ پر اپنے لیڈروں کا انتخاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد دسویں جماعت کے نادر احمد ائیکری کو اسکول ہیڈ بوائے، نویں جماعت کے عبید برماور کو معاون اسکول ہیڈ بوائے، نویں جماعت کے عبدالقادر شابندری کو نظم و ضبط لیڈر، آٹھویں جماعت کے ثناء اللہ شیخ کو معاون نظم و ضبط لیڈر، دسویں جماعت کے سائف سدی احمد اکو شعبہ ثقافت کا لیڈر، آٹھویں جماعت کے انیس سلطان صدیقہ کو معاون شعبہ ثقافت لیڈر اور نویں جماعت کے عبادہ ایس کے کو بزم ریاضت و کھیل کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ اسکول پرنسپال محترمہ فہمیدہ ڈاٹا نے ان تمام چنندہ لیڈران کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ 18/جون کو اسکول میں منعقد ہونے والی ایک اہم تقریب میں انہیں اپنے عہدہ کا حلف دلایا جائے گا۔ خیال رہے کہ ادارہ تربیت اخوان کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول میں آئی سی ایس ای نصاب کے تحت کے جی سے دسویں تک کی تعلیم ہوتی ہے۔