کاروار کیمس سے آج ایک ہی دن میں 18 افراد صحت یاب ہوکر ڈسچارج
12:55PM Sat 6 Jun, 2020
کاروار: 6 جون،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) کاروار کے کیمس اسپتال سے کل جمعہ کے روز آٹھ لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج کیے گئے تھے جبکہ آج سنیچر کے روز 18 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے جن میں کنداپور سے تعلق رکھنے والا ایک سالہ بچہ اور 35سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔
اسپتال کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج جن لوگوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے ان میں ہوناور کے چار افراد، سرسی کے پانچ افراد، یلاپور کے چار افراد، ہلیال، سداپور اور کروکنڈے سے تعلق رکھنے والے ایک ایک مریض اور کنداپور سے تعلق رکھنے والی ایک 35 سالہ خاتون اور اس کا ایک سالہ بچہ شامل ہیں۔ یہ تمام افراد 18 سے 27 مئی کے دوران اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اس وقت کاروار کے کیمس میں کورونا سے متاثرہ 21 افراد زیر علاج ہیں جس میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کاروار کے کیمس میں کورونا سے متاثرہ 21 افراد زیر علاج ہیں جس میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہے۔