18 سالہ لڑکی کے رابطہ میں آنے والے بھٹکل کے 12 افراد کورونا پوزیٹیو۔ مزید معاملات بڑھنے کے امکانات؛ بے احتیاطی برتنے سے بھٹکل پھر ایک بار ہوا ریڈ زون
06:01AM Fri 8 May, 2020
بھٹکل: 8 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گزشتہ روز کورونا پوزیٹیو پائی گئی بھٹکل کی 18 سالہ لڑکی کے رابطہ میں آنے والے 12 افراد کی رپورٹ آج جمعہ کے روز کورونا پوزیٹو موصول ہوئی ہے جس سے پھر ایک بار بھٹکل ریڈ زون میں چلا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج جن لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے اس میں لڑکی کی بڑی بہن، بہنوئی، نانا، نانی، خالہ اور دو سہیلیوں سمیت جملہ 12 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو موصول ہوئی ہے جن میں نو خواتین ایک بچی بھی شامل ہے۔
اس تازہ رپورٹ کے بعد ضلعی انتطامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے اور وہ کسی طور اس کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش میں ہیں۔ تاہم اس سلسلہ میں معاملات کے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔
سمجھا جارہا ہے کہ لڑکی کی بہن اور بہنوی مینگلور کے جس اسپتال سے لوٹے تھے یہ کورونا بھی وہیں سے بھٹکل آیا ہے اور اس نے اتنے لوگوں کو جکڑ لیا ہے۔
عوام کو سمجھنا چاہئے کہ کسی ایک شخص کی بے احتیاطی کتنے لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔