سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آج بعض نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے اور ایک خاندان سے زیادہ افراد اور پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماعات پر پابندی عاید کردی ہے۔ سعودی حکام نے شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لیے سماجی میل جول کی صورت میں فاصلہ برقرار رکھیں اور غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔