متحدہ عرب امارات سے 177افراد پر مشتمل پہلی پروازمینگلورو ائیر پورٹ پہنچی
04:12PM Wed 13 May, 2020
منگلورو: 13 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وندے بھارت مشن کے تحت خلیج میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ یو اے ای میں رہنے والے کرناٹکا کے 177 شہریوں پر مشتمل پہلی پرواز گزشتہ رات 10:04 بجے ایئر انڈیا طیارے کے ذریعے مینگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ چکی ہے۔
ان 177 افراد میں 88 مرد، 84 خواتین، پانچ بچے اور دو شیر خوار بھی شامل ہیں۔ ان تمام کی ائیر پورٹ پر اسکریننگ کی گئی اور ضروری کارروائیوں کے بعد ان سبھوں کو نجی ہوٹلوں اور ہوسٹلوں میں کورنٹائن کیا گیا ہے۔