دمام سے 175 کنڑیگاس کے ساتھ خصوصی چارٹرڈ طیارہ مینگلور اترا: یو اے ای سے 12 جون کو بھٹکلی افراد کے ساتھ چارٹرڈ طیارہ بھرے گا اڑان
06:24AM Thu 11 Jun, 2020
مینگلور: 11 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) SAQCO کمنپی کے الطاف الال اور بشیر ساگر کی طرف سے سعودی عرب میں پھنسے کرناٹک کے باشندوں کے لیے انتظام کیا گیا خصوصی چارٹرڈ طیارہ عافیت کے ساتھ گزشتہ رات 01:00 بجے دمام سے 175 مسافروں کے ساتھ مینگلور ہوائی اڈہ پر اترا۔
یہ خصوصی طیارہ کرناٹک کے ان باشندوں کے لیے تھا جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنس گئے تھے۔ اطلاع کے مطابق اس طیارے اور یہاں آنے کے بعد کورنٹائن و دیگر لوازمات کا پورا خرچہ SAQCO کمنپی نے اٹھایا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ انہیں اس سلسلہ میں 500 درخواستیں موصول ہوئیں تھیں لیکن پہلی فرصت میں حاملہ خواتین، عمر رسیدہ افراد، میڈیکل ایمرجینسی والے لوگ اور ان افراد کو ترجیح دی گئی جن کے اہل خانہ میں سے کسی کا انتقال ہوا تھا اور اسی کو دیکھتے ہوئے ایسے 175 افراد کو منتخب کیا گیا۔ کمپنی نے واضح کیا کہ اس فلائٹ میں کمپنی سے تعلق رکھنے والا کوئی اسٹاف موجود نہیں ہے۔
ان تمام افراد نے کمپنی کے تمام عملہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
12 جون کو خصوصی چارٹرڈ طیارہ بھٹکلی لوگوں کو لے کر یو اے ای سے بھرے گا اڑان: لاک ڈاؤن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پھنسے بھٹکلی افراد کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے بھٹکل کے مشہور تاجر جناب عتیق الرحمٰن منیری اور دیگر افردا کی جانب سے کی گئی محنت رنگ لائی ہے۔ ان کی اس درخواست پر یو اے ای میں موجود ہندوستانی سفارت خانہ نے انہیں ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے خصوصی طیارہ اڑانے کی اجازت دے دی ہے۔
عتیق الرحمن منیری صاحب نے ایک آڈیو کلپ کے ذریعے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ پرواز 12 جون کی رات ٹھیک نو بجے راس الخیمہ ائرپورٹ سے اُڑان بھرے گی، فلائٹ میں 175 مسافروں ہونگے جن میں نوزائیدہ بچے، حاملہ خواتین، عمر رسیدہ حضرات کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ خصوصی پرواز مینگلورو ہوائی اڈہ پر اترے گی جس کے بعد خصوصی بس کے ذریعے ان تمام کو بھٹکل لاکر کورنٹائن کیا جائے گا۔
اس موقع پر عتیق الرحمان صاحب نے ہندوستانی سفارت خانہ سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کو اس سلسلہ میں تعاون فراہم کیا ہے۔