اے آئی ٹی ایم میں منعقد 'ارکانا-17' میں کے ایل ای کالج ہبلی کو ملی مجموعی چمپئن شپ

03:31PM Mon 3 Apr, 2017

بھٹکلیس نیوز / 03 اپریل، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی)  انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے مینجمنٹ فیسٹ 'ارکانا-17' میں مجموعی طور پر ہبلی کے کے ایل ای کالج ہبلی کی ٹیم نے بازی مار لی ہے۔ اس فیسٹ میں پانچ قسم کے مقابلہ منعقد کئے گئے تھے جس میں ملک بھر کی 16/کالجوں سے 130/طلبہ نے شرکت کی تھی۔ اس سے قبل افتتاحی تقریب میں بات کرتے ہوئے انجمن کے الومنی اور وسمہ انٹرنیشنل جد کے فائنانس مینجر جناب یاسین عسکری صاحب نے کہا تھا کہ طلبہ کو ہر روز ایسے نت نئے طریقہ کار کو اپنانا چاہئے جس سے ان کے جینے کا انداز بالکل منفرد ہی ہوجائے، انہوں نے اس کے لئے اپنے ہدف کو متعین کرنے اور اس کو پانے کے لئے جان توڑ کوشش کرنے کی آواز دی تھی۔ اس افتتاحی تقریب کی صدارت جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کر رہے تھے، جبکہ ڈائس پر انجمن کالج بورڈ سکریٹری جناب جاوید آرمار صاحب، جناب آصف دامودی صاحب، پرنسپال جناب مشتاق بایر کٹے صاحب، نائب پرنسپال بال چندرا، پرفیسر زاہد کھروری اور دیگر موجود تھے۔ Arcana-17-05