سعودی عرب میں 17 مئی سے رمضان المبارک کے آغاز کا امکان

02:21PM Tue 8 May, 2018

سعودی عرب کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد عودة کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی بروز جمعرات سے ہونے کا امکان ہے جب کہ عمان پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ سلطنت میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو ہوگا جب کہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔