امریکہ:فلوریڈا کے اسکول میں سابق طالب علم نےکی فائرنگ،17ہلاک،ٹرمپ نےکیا اظہار افسوس
01:09PM Thu 15 Feb, 2018
واشنگٹن۔امریکہ کے فلوریڈامیں ایک اسکول میں فائرنگ کی خبر ہے۔بتایا جارہا ہیکہ ایک 19 سالہ سابق طالب علم نے اسکول میں خطرناک فائرنگ کی۔ اس فائرنگ میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نےحملہ آورکو گرفتار کر لیا ہے۔جانکاری کے مطابق اسکول میں فائرنگ بدھ کی رات قریب 1:30بجے ہوئی ۔لائیو ٹیلیویژن فوٹیج میں طلبا کو اسکول کی بلڈنگ سے باہر بھاگتے دیکھ جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔فی الحال پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اسکول کو گھیر لیا ہےاور جانچ میں مصروف ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹمپ نے فلوریڈا اسکول میں ہوئی فائرنگ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ٹرمپ نے ٹویٹ کیا،"میں نے گورنر رک اسکاٹ سے بات کی ہے،قانونی ایجنسیوں کے ساتھ ہم مل کر مستعدی کے ساتھ کام کر رہے ہیں"۔