انجمن صد سالہ تقریبات کے تحت 17/اور 18/اگست کو انجمن میں منعقد ہوگا دوروزہ تعلیمی سیمنار
03:59PM Sun 7 Jul, 2019
بھٹکل: 7 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)
انجمن حامئی مسلمین کے زیر اہتمام 17/اور 18/اگست،2019 کو انجمن آباد میں بھٹکل و اطراف کے مسلم اقلیتی اداروں کے ذمہ داران کے لیے دورزہ تعلیمی سیمنار منعقد کیا جارہا ہے۔ اس تعلق سے غور کرنے آج صبح انجمن کے جوکاکو شمس الدین میموریل بلاک میں ضلع شمالی و جنوبی کینرا کے مسلم انتظامیہ پر مشتمل اسکولوںکے ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم نشست منعقد کی گئی تھی۔
انجمن کی صد سالہ تقریبات کے مختلف پروگرامات کی ایک کڑی کے طور پر منعقد ہورہے اس دو روزہ سیمنار میں اقلیتی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک پر غور کیا جائے گا جس میں ریاستی وزراء کی بھی شرکت متوقع ہے۔
آج کی اس اہم نشست میں مختلف جگہوں کے مسلم اقلیتی اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور اپنے اداروں کی موجودہ صورت حال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اورسیمنار کے تعلق سے نیک خواہشات پیش کیں۔