بہار این ڈی اے میں اتفاق ، جے ڈی یو اور بی جے پی 17-17 جبکہ ایل جے پی 6 سیٹوں پر لڑے گی الیکشن
02:52PM Sun 23 Dec, 2018
Share:
این ڈی اے کے درمیان بہار میں لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم کا آج اعلان کردیا گیا ہے ۔ بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی 17 ، 17 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ 6 سیٹوں پر رام ولاس پاسوان کی پارٹی ایل جے پی اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی ۔ ساتھ ہی ساتھ امت شاہ نے اعلان کیا کہ رام ولاس پاسوان کو این ڈی اے راجیہ سبھا میں بھی بھیجے گی ۔
بہار میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان بی جے پی کے صدر امت شاہ ، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور ایل جے پی کے لیڈر رام ولاس پاسوان نے کیا ۔ اس موقع پر رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان بھی موجود تھے ۔
سیٹوں کی تقسیم کے اعلان کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ ہم بہار کی ترقی کیلئے عہد بند ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال رہے کہ رام مندر کا معاملہ عدالت کے فیصلہ کے ذریعہ حل کیا جائے ۔