علی گڑھ اور جامعہ کے اقلیتی کردار پر سوالیہ نشان لگائے جانے پر مسلمانوں کی تشویش سے وزیراعظم کو واقف کرائیں گے: احمد بخاری
12:33PM Tue 19 Jan, 2016
شاہی امام مولاناسیداحمد بخاری نے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امام بخاری نے آج کہا کہ ان یونیورسٹیوں کے اقلیتی کردار پرسوالیہ نشان لگاکر ایک بارپھر مسلمانوں کی تعلیمی شہ رگ پر وار کیاگیاہے جس سے مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ان دونوں تعلیمی اداروں میں تعلیمی فضاء بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔
مولانابخاری نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ وہ ان دونوں مسئلوں پر وزیراعظم سے ملاقات کرکے مسلمانوں میں پائی جانے والی تشویش سے انہیں آگاہ کریں گے۔
اور ان سے کہیں گے کہ ان دونوں مسائل کے حل کیلئے وہ فوری طورپر اقدامات کریں تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کی فضاء برقرار رکھی جاسکے