کاروان اردو ادب بنگلور کے 166ویں مشاعرے کی رُوداد

03:33PM Tue 11 Apr, 2017

بنگلور: (بھٹکلیس نیوز)کرناٹک بنگلور کے ممتازافسانہ نگار فیاض قریشی کی صدارت میں بعد نماز مغرب 9اپریل بروز اتوار2017بمقام القدس اردو ہال عیدگاہ کا مپلکس ٹیانری روڈ بنگلور میں ایک طرحی مشاعہ منعقد ہوا جس میں محمد غوث خطیب ناگمنگلی ،محمدفضل اللہ شریف، فیاض الم کولار، عبداللہ سلیمان ریاض، عبدالقادر عارف منڈیا، رفعت آصفی، اشرف عمر سیٹھ ، نور پاشاہ، سی ۔آر عبدالسبحان بابو، محمد عرفان اردو اکاڈمی اور شمیم راز بطور مہمانان خصوصی شریک رہے مشاعرے کا آغاز محمد مصطفےٰ پرواز کی قرات سے ہوا حمد جناب محمد فضل اللہ شریف نے سنائی سلیمان شریف ، ڈاکٹر نذیر احمد، حافظ سید احمد ،سید جمیل احمد،اور جاوید اقبال نے نعتیں سنائی محمد ہدایت اللہ سکندر سب ایڈیٹر نے مشاعرے کی نظامت کی۔ طرحی مصر ع یہ تھا:’’سمجھے تھے تجھ سے دور نکل جائیں گے کہیں۔۔۔دیکھا تو ہر مقام تیری رہگذر میں ہے ‘‘ (شاعرتھے جگر مراد آبادی ) درج ذیل شعراء نے اپنا طرحی کلام سنا کر خوب داد حاصل کی۔ محمد غوث خطیب ، رفعت آصفی ، عبدالقادر عارف منڈیا، سبحان عابد ، شاہ وارثی، محمدعبیدالرحمن عارف ،فیاض الم،شمیم راز ، نذید نصرت، محمد ہدایت اللہ سکندر، انور عزیز، تاج اشرفی ، مختار احمد مختار، غلام محمدمخمور، سید افسر پاشاہ افسر، مشتاق احمد مشتاق، رحمت بنگلوری، محمدمصطفے پرواز، عبدالوہاب سردار دانش، شاہ وارثی بلاری کا کلام جاوید اقبال نے سنایا سبحان عابد اور محمدعبیدالرحمن عارف مقیم امریکہ کی ٖغزلیں سردار دانش نے سنائی اور دانش نے ہی خیرمقدمی تقریر کی صدر مشاعرے فیاض قریشی نے اپنے صدارتی تقریر میں سردار دانش کو مبار کباد پیش کرتے ہوئے مفید مشوروں سے نوازا۔مشہور افسانہ نگار ضیا جعفر کی جانب سے عبدا للہ سلیمان ریاض کی شالپوشی اور تمام کا شکریہ ادا کیا خصوصی طو ر پر القدس کی صدر محترمہ ساجدہ بیگم اور دیگر معاونین کا بھی شکریہ اداد کیا یہ کامیاب مشاعرہ رات 11بجے ختتام کو پہنچا۔