کاروانِ اردو ادب کے 165؍ ویں مشاعرے کی رووداد

01:47PM Tue 14 Mar, 2017

بنگلورو:14؍مارچ(سیاست نیوز) کارروانِ اردو ادب کلا 165؍ واں غیر طرحی مشاعرہ بروز اتوار 12؍ مارچ بمقام ’’القدس‘‘ اردو ہال ، عیدگاہ کامپلکس ، ٹیانری روڈ، بنگلور حضرت محمد غوث خطیب ناگمنگلی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جناب عبدالقادر عارف منڈیا، ڈاکٹر مغل فاروق پرواز ، شکیل آذر کولار، او رجناب شمیم رازؔ بطور مہمانانِ خصوصی شریک رہے ، مشاعرے کا آغاز محمد مصطفیٰ پرواز کی قرأت سے ہوا ، نذیر نصرت نے حمد باری تعالیٰ سنائی جناب جاوید اقبال حافظؔ سید احمد ، سلیمان شریف ، انور عزیزانور اور مجیب اﷲ بیگ نے نعت شریف کے نذرانے پیش کئے ، ریاض احمد خمار کی نظامت میں درجِ ذیل شعراء نے اپنا کلام سنا کر داد حاصل کی ، محمد غوث خطیب ناگمنگلی ، شکیل آذر، عبدالقادر عارف منڈیا، شمیم رازؔ ،ڈاکٹر مغل فاروق، ریاض احمد خمارؔ ، نذیر نصرت ، فیاض شکیب، انور عزیزانور ، مختار احمد مختار، ابرابر احمد ابرار کانپوری، سعید احمد کشمیری ، ڈاکٹر انور بنگلوری ، صفدرعلی خان تاج اشرفی ، سید افسر پاشاہ افسر، مشتاق احمد مشتاق ، مشتاق احمد شاہ، غلام محمود مخمور، محمد مصطفیٰ پرواز ، سردار وہاب دانش ، جناب عزیز الدین عزیز بلگامی کا کلام حافظ سید احمد نے سنایا ۔ صدر مشاعرہ خطیب ناگمنگلی کی شال پوشی ممتاز افسانہ نگار ضیاء جعفر کی جانب سے کی گئی ۔ صدر مشاعرہ نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کاروانِ اردو ادب کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی ۔ عبدالوہاب سردار دانش نے خیر مقدمی تقریر کی اور آخر میں تمام شعرائے کرام اور سامعین کے ساتھ ساتھ ’’ القدس‘‘ اردو ہال کی صدر محترمہ ساجدہ بیگم اور دیگر معاونین کا شکریہ ادا کیا ۔ آئندہ ماہ کا مشاعرہ طرحی ہوگا ، مصرعہ طرح ’’دیکھا تو ہر مقام تری رہگذر میں ہے ‘‘ قافیہ ’’ رہگذر‘‘ ردیف ’’ میں ہے ‘‘۔ رات 11.30 بجے یہ کامیاب مشاعرہ اختتام پذیر ہوا۔