ریاست میں آج کورونا کے 161 نئے معاملات: کاروار کیمس اسپتال سے آج 9 افراد کو کیا گیا ڈسچارج

02:33PM Tue 9 Jun, 2020

بھٹکل: 9 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کوڈ 19 کے 161 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 5921 کو پہنچ گئی ہے، جبکہ اس مرض سے اب تک 66 لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق آج سب سے زیادہ کورونا کے معاملات یادگیر میں سامنے آئے ہیں جہاں آج 61 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ بینگلورو اربن میں 29 معاملات، دکشن کینرا میں 23 معاملات، کلبرگی میں 10 معاملات، بیدر میں 9 معاملات، داونگیرے 8 معاملات، کوپل میں 6 معاملات، شیموگہ میں 4 معاملات، وجیاپور، چکبالاپور، میسور، دھارواڑ میں دو دو معاملات، باگلکوٹ، ٹمکور اور چامراج نگر میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ پڑوسی ضلع اڈپی میں آج کورونا کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ [caption id="attachment_214504" align="alignnone" width="960"] کاروار کیمس سے آج ڈسچارج کیے گئے افراد[/caption] ضلع اتر کینرا کے عوام کے لیے راحت کی خبر یہ ہے کہ اتر کینرا کے کاروار کیمس سے آج کورونا سے متاثر9 افراد صحت یاب ہوکر ڈسچارج کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید 12 افراد اس وقت بہتر حالت میں کیمس کاروار میں زیر علاج ہیں۔