سرکاری بجٹ میں 16 نئے بندرگاہوں کی تعمیر میں اتر کینرا کے بندرگاہ بھی شامل

01:03PM Sat 12 Jul, 2014

بھٹکلیس نیوز / 12 جولائ 14 کاروار/ (نامہ نگار)  بی جے پی سرکار کی طرف پیش کئے گئے بجٹ میں کل /16 نئے بندرگاہوں کی تعمیر کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے جس میں ضلع  اتر کینرا کے ہلدی پور اور تدڈی بندر گاہ کا بھی نام شامل ہے ۔ خیال رہے کہ اس س پہلے ریاستی وزیر برائے مچھلی پالن نے ایک مہینہ قبل اتر کینرا کی بندرگاہوں کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں ممکنہ سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق اترکنڑا ضلع میں ہوناور ، منکی ، اور ہلدی پور کا نام بھی شامل کیا گیا ہے ، جس کے بعد یہاں بندرگاہ تعمیر کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔