لڑکے کو ایک نابالغ کے طور پر ملزم بنایا گیا ہے اور اس کی وجہ سے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد سے لڑکی ذہنی طور پر کافی پریشان ہے، تاہم اس کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ محکمہ تعلیم کی ترجمان کا کہنا ہے کہ '' یہ واقعہ پریشان کن ہے اور ہمارے اسکولوں میں اس طرح کے رویے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
امریکہ : 16 سالہ مسلم طالبہ کے ساتھ بدسلوکی ، چہرے پر تھوک پھینکا گیا اور حجاب اتارنے کی کوشش کی گئی
03:19PM Sun 21 May, 2017
نیویارک :(ایجنسی) امریکہ کے ایک اسکول میں 16 سال کی مسلم طالبہ کے ساتھ اس کے ساتھی کے ذریعہ بدسلوکی کئے جانے کا معاملہ پیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے ساتھی نے مسلم طالبہ کے چہرے تھوک پھینک دیا اور گالی گلوج کی ۔ علاوہ ازیں اس کا حجاب بھی کھینچنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ نیو یارک شہر میں جمائیکا علاقہ کے ایک ہائی اسکول فار لاء انفورسمنٹ اینڈ پبلک سیفٹی میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق اسکول کی لفٹ میں 15 سال کے لڑکے نے مسلم لڑکی کو برا بھلا کہے اور اس پر تھوک پھینک دیا،
بعد ازیں لڑکے نے اس لڑکی کے سر سے حجاب کھینچنے کی کوشش کی۔ لڑکی نے اس واقعہ کے بارے میں اسکول کے عہدیداروں کو بتایا ، جنہوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ 'نیو یارک ڈیلی کے مطابق پولیس نے نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔