گرداس پور: پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، کم سے کم 16 افراد ہلاک

02:03PM Wed 4 Sep, 2019

پنجاب کے گرداس پور ضلع کے بٹالہ شہر میں جالندھر روڈ پر واقع پٹاخہ فیکٹری میں آج زبردست آگ لگنے سے کم سے کم 16 افراد کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ دھماکہ اس قدر زبردست تھا کہ جس کے اثر سے ارد گرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ فیکٹری شہر کے درمیان میں واقع ہے جس سے جان ومال کے نقصان کے اندیشوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہیں اور راحت وبچاؤ کام جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری کی عمارت میں درجنوں مزدور دبے ہوئے ہیں۔