ہندوستان نے پاکستان کے جھوٹ کو کیا بے نقاب ، ایف 16 طیارہ سے داغی گئی میزائل کے ٹکڑے کو دکھایا
03:52PM Thu 28 Feb, 2019
Share:
ہندوستان کی تینوں افواج نے جمعرات کو پریس کانفرنس کی ۔ اس پریس کانفرنس میں ہندوستان نے پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ۔ پاکستان نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے ہندوستانی فوج پر حملہ کیلئے ایف 16 طیارہ کا استعمال نہیں کیا تھا ، لیکن ہندوستانی فوج نے ایف 16 سے داغی گئی میزائل کے ٹکڑے کو دکھا کر پاکستان کی پول کھول کر رکھ دی ۔
پاکستان نے ہندوستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے ایف 16 طیارہ سے اے اے آر اے ایم میزائل داغی تھی ۔ اس میزائل کی خاصیت یہ ہے کہ اس کو صرف ایف 16 طیارہ سے ہی داغا جاسکتا ہے ۔ میزائل کے ٹکڑے نے پاکستان کے اس دعوی کو جھوٹا ثابت کردیاہے کہ اس نے ہندوستان کو نشانہ بنانے کیلئے ایف 16 طیارہ کا استعمال نہیں کیا تھا ۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ 27 فروری کی صبح دس بجے رڈار نے ہیوی ائیرکرافٹ نمبرس کو نوٹس کیا ۔ مگ 21 ، سکھوئی اور میراج کو انہیں ٹریس کرنے کیلئے بھیجا گیا ۔ ایریل کمبیٹ میں مگ نے ایف 16 کو مار گرایا ۔ ایک مگ کریش ہوا اور پائلٹ پی او کے میں گرا ۔ پاکستان کی طرف کئی غلط حقائق دئے گئے ۔ پاکستان کے نشانے پر فوجی تنصیبات تھیں ، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ ائیر ٹو ائیر میزائل کے ٹکڑے راجوری کے پاس ملے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فضائیہ خوش ہے کہ ونگ کمانڈر واپس آرہے ہیں ۔