نوئیڈا میں اسکولی بس حادثے کا شکار ، 16 بچے زخمی ، ڈرائیور ۔ کنڈکٹر کی حالت نازک
12:12PM Sat 17 Nov, 2018
نوئیڈا کے رجنی گندھا انڈرپاس کے پاس سنیچر کی صبح اسکول کے بچوں سے بھری بس ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ا س حادثے میں 16 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بعد اسکولی بچوں کو بس کی کھڑکی کا شیشا ٹوڑ کر نکالا گیا ہے۔ اسکول بس اے پی جے اسکول کی ہے۔ جس میں صرف 35 بچے سوار تھے۔ حادثہ کا شکار بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کی حالت کافی نازک بنی ہوئی ہے۔ جنہیں کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جانکاری کے مطابق سیکٹر 16 کے رجنی گندھا انڈر پاس کے پاس کچھ کام چل رہا ہے۔ اس دوران انڈر پاس پر پڑے بلڈنگ مٹیریل پر بس کا ٹائر اسکڈ ہوا اور ڈوائڈر سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں کچھ بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس حادثے میں اسکولی بچوں کے ساتھ ٹیچر بھی سورا تھے جو اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ بس کا توزن بگڑنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔