مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ میں فلسطینیوں کی 16 سال بعد نماز کی ادائیگی
04:01PM Sat 23 Feb, 2019
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینیوں نے 2003 سے عائد اسرائیلی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ میں داخل ہوکر نماز ادا کی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکڑوں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ کے مقفل باب الرحمہ کو کھول کر اندر داخل ہوئے اور نماز ادا کی۔ اسرائیل نے 2003 سے باب الرحمہ میں داخلے پر پابندی لگا کر تالا لگا دیا تھا۔
واضح رہے کہ باب الرحمہ کی بندش کو اسرائیلی عدالت نے ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد نہ ہوسکا تھا تاہم مسجد اقصیٰ کی مذہبی معاملات کی نگرانی کرنے والی اردن کی ایجنسی (Religious Endowments Authority) نے باب الرحمہ کو کھولنے کا اعلان کیا۔