ریڈ کراس ایسوسی ایشن کی جانب سے بھٹکل میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

03:44PM Tue 9 Jul, 2019

بھٹکل: 9 جولائی 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، اور مہاستی سیوا سنگھا کی جانب سے گورٹے سرکاری ہائی اسکول میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جس کا افتتاح کوسٹ گارڈ کے پولس افسر مسٹر سریش نائک نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کے لیے خون ایک نئی زندگی سے کم نہیں ہے اس میں جو طاقت ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں ہے۔ مہاستی سیوا سنگھا کے صد جینت موگیر، ریڈکراس سوسائٹی کے ویریندر کمار، ڈاکٹر ونیتا نائک، پانڈو رنگا جی نائک، راگھویندرا نائک، موہن نائک، پاروتی موگیر، سرسوتی نائک، کرشنا موگیر، راما ایم نائک اور دیگر لوگو اس موقع پر موجود رہے۔ اس کیمپ میں کل 104/یونٹ خون جمع کیا گیا۔