گورٹے سرکاری ہائی اسکول طالبہ کی لمبی چھلانگ؛1500/میٹر دوڑ مقابلہ میں ریاستی سطح کے لیے منتخب
02:24PM Wed 25 Sep, 2019
بھٹکل: 25 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے گورٹے ہائی اسکول کی طالبہ لکشمی مادیو نائک نے 1500/میٹر دوڑ مقابلہ میں ریاستی سطح کے لیے منتخب ہوکر نہ صرف اپنا اور والدین کا بلکہ اپنے اسکول کے ساتھ ساتھ بھٹکل کا بھی نام روشن کردیا ہے۔
طالبہ کے فیزیکل انسٹرکٹر مسٹر مدھوکر ہیگڈیکر نے بھٹکلیس کو بتایا کہ طالبہ کی مسلسل کوشش اور محنت کا نتیجہ ہے کہ وہ ضلعی سطح کو طے کرکے ریاستی سطح کے لیے منتخب ہوگئی ہے۔
طالبہ کی اس کامیابی پر اسکول کے اساتذہ و ذمہ داران نے مبارکباد پیش کی ہے اور آئندہ مراحل میں کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔