طلباء رعایتی بس پاس کے لئے 15 اگست تک آن لائن درخواست داخل کر سکتے ہیں
04:48AM Fri 3 Aug, 2018
بنگلور، 03 ؍اگست(ف ن) بنگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے طلباء کے رعایتی بس پاس کے لئے آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہے، اب اس کے لئے آخری تاریخ 15 اگست 2018 ہوگی۔تاریخ میں توسیع کا یہ معاملہ شہر کے کئی کالجوں کی انتظامیہ اور خود طلباء کی طرف سے تاریخ پر نظر ثانی کے مطالبات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس سے پہلے بی ایم ٹی سی اس بات پر مصر تھی کہ طلباء 31 جولائی 2018 تک ہر حال میں درخواست داخل کردیں۔کارپوریشن کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یکم اگست سے بی ایم ٹی سی بسوں میں رعایت حاصل کرنے کے لئے طلباء کو ان کے اسکول یا کالج کی طرف سے جاری کر دہ شناختی کارڈ اور بس پاس کیلئے داخل کر دہ درخواست کی رسید کو اپنے ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔