غلطی سے دہلی کی ٹرین میں سوار15/سالہ  لڑکی کوعصمت دری کے بعد فروخت کردیا گیا

04:08PM Mon 6 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 6 فروری،2017 نیو دہلی / (ایجنسی) چھتیس گڑھ کی رہنے والی 15/سالہ  لڑکی کو کئی مہینے تک اغواء کرکے اس سے عصمت دری کرنے اور اسے فروخت کردینے کا واقعہ دہلی میں پیش آیا ہے۔ اطلاع کے مطابق چھتیس گڑھ کی 15/سالہ لڑکی غلطی سے راجدھانی ایکسپریس میں سوار ہوگئی تھی، تاہم اس درمیان دو افراد نےاس کو اغواء کیا اور اپنے گھر لے گئے۔جس کے بعد اس کو کئی ایک کے ہاتھوں فروخت کیا گیا ۔ آخر کار کسی طرح پولس کو اس کی خبر لگ گئی اور پولس نے لڑکی کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ (کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)