ضلعی انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے 15/جون کو کریں گے اتر کینرا کا دورہ
04:03PM Wed 12 Jun, 2019
کاروار: (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلعی انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے 15جون کو ضلع اتر کینرا کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صبح 09:30 کو وہ عوام سے کاروار میں ملاقات کریں گے جس کے بعد صبح 10:30 کو ضلع پنچایت ہال میں منعقد اہم میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ یہاں سے نکل کر وہ 11:00 بجے ضلع پنچایت کی کے ڈی پی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
دوپہر سے عصر تک انکی ٹورزم اور اس کی ترقی کے تعلق سے مختلف نشستیں ہوں گی۔