ملاپورم میں پولس کی وردی پہن کر ڈاکوؤں نے دیا  بڑادھوکہ؛ 15/لاکھ لوٹ کر فرار

02:49PM Tue 10 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 10 جنوری، 17 کائناگاڈ / (نامہ نگار) سات افراد پر مشتمل  ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے کیرالہ کے ملاپورم میں تین افراد کو بندی بناکر 15/لاکھ روپئے لوٹ  لئے ہیں۔اطلاع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جب ملاپورم کے رہنے والے اسحاق،اشرف اور اسماعیل اپنی کار میں بیٹھ کر کہیں  جارہے تھے تو  قومی شاہراہ  پر ایک ٹویوٹا کار والوں نے ان کا راستہ روک دیا۔ ان کے مطابق اس کار پر پولس لکھا ہوا تھا اور سات میں سے تین افراد پولس کی وردیاں  بھی پہنے ہوئے تھے۔ان لوگوں نے کار کی تفتیش کا بہانہ بنا کر تینوں کو اپنی کار کے ساتھ پولس تھانہ چلنے کو کہا اور راستہ میں ان کے پاس موجود پیسہ لوٹ کر ان کو کار سے باہر دھکیل دیا۔ اس سلسلہ میں پولس نے معاملہ درج کیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ (کنڑا سے ترجمہ : اے جے اسدی)