بھٹکل میں 15 مارچ کے بعد بیرون ہند سے آنے والوں کو کورنٹائن کیا جائے گا: ڈپٹی کمشنر
04:03PM Sun 29 Mar, 2020
کاروار: 29 مارچ، 20 )بھٹکلیس نیوز) بھٹکل میں ہفتہ کے دن ایک ہی روز میں چار کورنا پوزیٹیو معاملات سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ مزید چوکس ہوگئی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ 15 مارچ کے بعد جو بھی بیرون ہند سے بھٹکل آئے ہیں ان تمام کی جانچ کی جائے گی اور سب کو کورنٹائن کیا جائے گا تاکہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے میڈیکل ٹیموں کو ترتیب دیا گیا ہے جو کہ گھر گھر جاکر ایسے لوگوں کی تفصیلات جمع کریں گی۔
اس سلسلہ میں آج ڈپٹی کمشنر، پنچایت سی ای او کی ضلع انچارج وزیر ششی کلا جولّے کے ساتھ اہم نشست منعقد ہوئی جس میں محترمہ ششی کلا نے ضلع میں کورونا کو روکنے کے لیے ہورہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ضلع کے دیگر مقامات پر موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے جانکاری بھی لی۔
میٹنگ کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں مقرر افسران کے ذریعے کورونا جیسی مہلک وبا کو روکنے کے لیے جو تیاریاں ہورہی ہیں وہ اطمینان بخش ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے توسط سے عوام کو اپیل کی وہ اس موقع پر گھروں میں ہی رہیں اور اس بیماری کو آگے بڑھنے سے روکیں۔