کناڈا میں ہندستانی ریسٹورینٹ میں دھماکہ :15 زخمی،سشما سوراج نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبر
12:22PM Fri 25 May, 2018
کناڈا کے اونٹاریو میں ایک ہندستانی ریسٹورینٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔اس دھمکے میں قریب 15 لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔جن میں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس حادثے کی جانچ میں مصروف پولیس نے دو نقاب پوش مشتبہ کی فوٹو بھی ٹویئٹر پر شیئر کی ہے۔
دھماکہ اونٹاریو کے ہرونٹاریو اسٹریٹ اور ایگلنٹن کے قریب واقع بامبے بھیل نام کے ریسٹورینٹ میں ہوا ہے۔اس حادثے میں تین لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں انہیں علاج کیلئے ٹورانتو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس ھادثے پر سشما سوراج نے بھی تویت کیا ہے کہ وہ مسلسل ٹورنتو کے کاؤنسل جنرل اور ہائی کمشنر سے رابطے میںہیں۔سوراج نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر(+1-647-668-4108) بھی جاری کیا ہے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا اسکرین شوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دو مشتبہ آئی ای ڈی لیکر جائے حادثہ پر پہنچے تھےاور دھماکے کے فورا بعد دونوں جائے حادثہ سے فرار ہو گئے تھے۔