بھٹکل بدریہ کالونی سے 15/سالہ نثار احمد لاپتہ؛ والدین پریشان

03:57PM Sat 21 Sep, 2019

بھٹکل: 21 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل بدریہ کالونی کا رہنے والے 15/سالہ نثار احمد کل جمعہ عصر کے بعد سے لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ والد کے مطابق نثار کل دوپہر کا کھانا کھا کر نثار گھر سے گیا تھا لیکن رات ہونے تک گھر نہیں لوٹا تاہم اس کے دوستوں کے مطابق اس کو عصر تک محلہ میں دیکھا گیا تھا مگر رات میں اس کا کہیں بھی پتہ نہیں چل پایا۔ آخر پریشان والدین نے اس سلسلہ میں بھٹکل پولس تھانہ کو اس کی اطلاع کی۔ اپنے اس بیٹے کی گمشدگی سے پریشان نثار کے والد نے بھٹکلیس کو بتایا کہ نثار کے جانے سے ان کے گھر والے بہت پریشان ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بھٹکلیس کے ذریعہ عوام سے گزارش کی ہے کہ نثار کے تعلق سے کسی کو بھی کچھ خبر ہو تو فوری طور پر ان مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں یا بھٹکل پولس کو اس کی خبر پہنچائیں۔ 8123487706 7676327339 761929249