مونگ کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے15مارچ تک کاشت مکمل کرنے کی ہدایت
12:37PM Sat 4 Mar, 2017
چنڈی گڑھ۔(بھٹکلیس نیوز)کاشتکار وں کو مونگ کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے15مارچ تک کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق مونگ کو آبپاش اور بارانی علاقوں میں یکساں طور پر کامیابی کے ساتھ کاشت کیا جا سکتا ہے ۔ کاشتکاربھرپور پیداوار کے لیے آبپاش علاقوں میں مونگ کی ترقی دادہ اقسام نیاب مونگ۔2011،نیاب مونگ۔2006، اور آزری مونگ ۔2006جبکہ بارانی علاقوں میں کاشت کریں۔ ان اقسام کی پیداواری صلاحیت 25من فی ایکڑ تک ہے ۔ کاشتکار مونگ کی ترقی دادہ اقسام کا بیج 10سے 12کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ بوائی سے قبل بیج کو جراثیمی ٹیکہ لگائیں۔ترجمان کے مطابق مونگ کی فصل کے لیے کھاد کے حسب ضرورت استعمال کے لیے زمین کا تجزیہ کرانا ضروری ہے ۔زمین کے تجزیہ کی عدم موجودگی میں ایک بوری ڈی اے پی+آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا آدھی بوری یوریا کے ساتھ ایک بوری ٹرپل سپر فاسفیٹ اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ کھاد فی ایکڑ ڈال کر بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے