15 اگست کو میسور میں یوم آزادی کے موقع پر میسور میں پلاسٹک کے ترنگوں پر پابندی

03:23PM Fri 4 Aug, 2017

میسور( بھٹکلیس نیوز)میسور ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام مورخہ 15 اگست کو میسور کے بنی منٹپ میں واقع تارچ لائٹ پیریڈ میدان میں صبح 9.00 بجے جشن یوم آزادی منعقد کیا ہے۔ میسور ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر رندیپ نے اس موقع پر پلاسٹک کے ترنگون کے استعمال پر پوری طرح پابندی عائد کردی ہے۔ اور عوام سے اپیل کی ہے وہ پلاسٹک کے ترنگوں کے استعمال سے گریز کریں۔ اور ساتھ ساتھ میسور کے ترنگے جھنڈون کو فروخت کرنے والوں کو سخت تنبیہ کی ہے کہ وہ پلاسٹک کے ترنگوں کو فروخت نہ کریں۔ اور انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔اس لئے صرف اور صرف کپڑے سے بنائے گئے ترنگوں کو ہی فروخت کریں۔