میسور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 15 روزہ وستارک ابھیان  کا اختتام 

04:09PM Thu 20 Jul, 2017

ریاستی بھارتیہ جنتا پارتی اقلیتی مورچہ کے چیرمین عبدل عظیم کی میسور کے سرقاضی اور مختلف مذہبی رہنماؤں سے ملاقات  میسور :(بھٹکلیس نیوز) عوام سے ملاقات اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مزید مضبوط کرنے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے سارے دیش میں 15 روزہ وستارک بھیان کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں عوام ے ملاقات ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے اصلولوں کو عوام تک پہنچنا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مزید مظبوط کرنے کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی موچہ کے چیرمین و سابق یم یل سی جناب عبد اعظیم کو میسور کے حلقہ نرسمہاراجہ کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہدایت کے تحت عبدالعظیم نے گزشتہ 15 دنوں تک میسور کے حلقہ نرسمہاراجہ میں رہ کر مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس وستارک ابھیان کے آخر دن جناب عبد العظیم نے میسور کے بانکے نواب روڈ میں واقع مسجد عمر خان میں میسور کے سرقاضی حضرت مولانا محمد عثمان شریف صاحب سے ملاقات کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی عوامی فلاحی اسکیموں اور وزیر اعظم نریندرا مودی کی جانب سے جاری چند اسکیموں کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا۔ اس موقع پر عبدالعظیم نے بتایا کہ ملک کے مسلمانوں کو ہمیشہ سے سنہرے وعدوں کے سوائے کچھ حاصل نہیں ہوا یہی حالات ریاست کرناٹک کے مسلمانوں کو پیش آئے ہیں جب تک ہم سیاسست کو مذہبی سوچ سے اٹھ کر دنیاوی نظام کے تحت سو چ پیدا نہیں کی جاتی ہم دیگر اقوام سے کیسے شانہ بشانہ چل سکتے ہیں میں پچھلے پندرہ دنوں سے اس شہر میسور میں ایک ویستارک کی حیثیت سے عوام سے لگاتار ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ہواتھا جسکا آج آخری دن ہے ان خیالات کا اظہار سر قاضی شہر میسور حضرت مولانا محمد عثمان شریف سے خصوصی ملاقات کے بعد اردو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سابق ایم ایل سی موجودہ بی جے پی ریاستی اقلیتی مورچہ صدر عبد العظیم نے کہا انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی عوام میں پہلے کی بنسبت بیدار ی بہت حد تک پیدا ہو چکی ہے وہ جانتے ہیں کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کون کو نسی اہم130سے زائد اسکیم کو عملی جامہ پہنایا گیا ،اور خاص طور سے بیماروں کی سنگین سے سنگین بیماریوں جیسے کینسر وغیرہ کے علاج و معالج جسکی مجموعی رقم لاکھوں تک پہنچ جاتی تھی ایسے معاملات میں پورے30%رقم کی چھوٹ دی گئی اسی طرح جن جن لوگوں کے پاس مکان نہیں انہیں مکانات فراہم کئے جانے ،اسی طرح سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا کے دور میں آغاز کردہ بھاگیہ لکمشی اسکیم جو آج بھی جاری ہے امام و موذنین کے لئے پنشن کی شروعات بھی بی جے پی دور میں کی گئی اس طرح مرکزی حکومت کا موقف ہے کہ سال2022تک نیو انڈیا کا قیام کو عملی جامہ پہنایا جائے ،بی جے پی ریاستی مینارٹی مورچہ صدر عبد العظیم نے مزید کہا کہ پچھلے پندرہ دنوں میں ہم نے شہر میسور کے تقریبا600 مکانات میں جاکر موجودہ حالات کے تعلق سے ملاقات کی گئی اسی طرح ہم نے ان تمام کو شہر میں موجود خطرناک ڈینگو مرض کے متعلق بھی بیدار کرتے ہوئے اسکی روک تھام نیز اس خطرناک بیماری کے بچاؤ کے سلسلہ میں ہیلتھ ٹپ بھی دینے کی کو شیش کی گئی او اس ڈینگو مرض کے لئے درکار شدہ خون کے سلسلہ میں ہم نے پورے تین عدد بلڈ کیمپ منعقد کئے ،ماحو لیات کے مدنظر بے شمار مقامات پر پودے لگوائے گئے مختلف اہم تعلیمی ادارے جات میں اجلاس کو مرتب کرتے ہوئے طلبا و طالبات سے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی اور خاص طور سے تمام مذہبی رہنماؤں سے جن میں عیسائی رہنماؤں سے لیکر ہندو رہنماء ،ہریجن رہنما ؤں سے ملاقات کے بعد آج سر قاضی شہر حضرت مولانا محمد عثمان شریف سے ملاقات کی ،بی جے پی ریاستی مینارٹی مورچہ صدر عبد العظیم نے مزید کہا کہ کیا ہم اس حقیقت کو جھٹلاسکتے ہیں کہ نوٹ بندی سے پہلے اور نوٹ بندی کے بعد عوام بیانکنگ سسٹم میں پوری طرح ملوث نہیں ہوئے ہیں ؟جن بیانکوں کو سالوں ہم نہیں جاتے تھے اور سالوں سے ہم اپنا سیونگ بیانک اکاؤنٹ تک اپنے خود کا نہیں رکھا کرتے آج ویسے حالات نہیں ہیں بلکہ آج ہم تمام کے پاس اپنے اپنے بیانک اکاؤنٹ موجود ہیں ہم تمام میں بدلاؤ آیا ہے آج کے اس مصروف ترین زمانے میں تقریبا پچاس فیصد لوگ بیانکنگ سسٹم کو اپنا چکے ہیں یہ ایک بڑا بدلاؤ ہے جس کی مدد سے لوگ آہستہ آہستہ دیگر ضروری سسٹم میں ضرور ملوث ہوجائیں گے ،بی جے پی ریاستی مینارٹی مورچہ صدر عبد العظیم نے آخر میں کہا کہ قوم کو ہمیشہ جذباتی تقاریر کے سوائے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اس لئے میری گذارش ہے کہ اپنے آئینی حقوق کے لئے کسی کے بھی جانب سے کہی جانے والی جذباتی تقاریر اور جذباتی فیصلوں کی جانب سنجیدہ نہ ہوں بلکہ پوری ہو ش مندی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے فیصلہ لیں اور جذبات سے اوپر اٹھ کر بی جے پی پارٹی میں جہاں تک ہو سکے شامل ہوجائیں کیونکہ دور رہ کر ہم اپنے حقوق کو حاصل نہیں کر سکتے بلکہ ہماری شراکت سے ہمارے حقو ق کو پوری طاقت سے منوانے کی اشد ترین ضرورت ہے اس موقع پر میسور سٹی مینارٹی صدر ڈاکٹر انیل تھامس اور دیگر بی جے پی لیڈرس موجود رہے