بھٹکل میں 15/دن قبل ہوئی چوری کے جرم میں تین افراد گرفتار
03:56PM Sun 4 Aug, 2019
بھٹکل: 4 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قدوائی روڈ پر زیر تعمیر مکان میں 15/دن قبل ہوئی چوری کے سلسلہ میں بھٹکل پولس نے چھان بین کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی شناخت ہیبلے کے رہنے والے یوگیش دیواڑیگا (28)، تلاند کے چیتن نائک (22) اور راجیش نائک (20) کی حیثیت سے کی گئی۔
اطلاع کے مطابق جناب اسماعیل جوباپو صاحب نے 15/دن قبل پولس تھانہ میں ایک رپورٹ لکھوائی تھی جس میں انہوں قدوائی روڈ پر زیر تعمیر ایک مکان سے تقریباً 2.5/لاکھ کے سیمنٹ، وائر اور ٹائلس وغیرہ کی چوری کا ذکر کیا تھا۔
اس پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاؤن پولس نے تحقیقات شروع کی اور کیس کو 15/دنوں میں حل کر دیا۔