چدمبرم نے گاندھی - نہرو خاندان سے باہرکے 15 کانگریس صدورکے بتائے نام
12:17PM Sat 17 Nov, 2018
سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم نے کانگریس کو نشانہ بنانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی پرپلٹ وار کرتے ہوئے انہیں نہرو- گاندھی خاندان کے علاوہ پارٹی کے صدر بنے لیڈروں کا نام بتاتے ہوئے پارٹی کی وراثت کی یاد دلائی۔ چدمبرم نے وزیراعظم سے کہا کہ اب وہ اپنے دوراقتدار کے دوران ہوئے رافیل سودہ، بے روزگاری اورکسانوں کی خود کشی پراظہار خیال کریں۔
چھتیس گڑھ میں جمعہ کو ایک انتخابی ریلی میں مودی نے کانگریس سے کہا تھا کہ وہ نہرو- گاندھی خاندان کے باہرکے کسی قابل کانگریسی کو پانچ سال کے لئے پارٹی کا صدر بنائیں۔ چدمبرم نے مسلسل ٹوئٹ کرکے صدور کے نام بتائے اورکہا کہ کانگریس کو آزادی کے بعد بابا صاحب بھیم راوامبیڈکر، لال بہادر شاستری، کے کامراج اورمنموہن سنگھ جیسے جنرل پس منظرکے لیڈروں اورآزادی سے پہلے کئی دیگرہزاروں لیڈروں پرفخرہے۔
انہوں نے کہا کہ "وزیراعظم مودی کی یاد داشت صحیح کرنے کے لئے 1947 کے بعد کانگریس صدور میں آچاریہ کرپلانی، پٹابھی سیتارمیا، پروشوتم داس ٹنڈن، یو این دھیبر، سنجیو ریڈی، سنجیویا، کامراج، نجلنگپا، سی سبرامنیم، جگجیون رام، شنکردیال شرما، ڈی کے برووا، برہمانند ریڈی، پی وی نرسمہا راو اورسیتا رام کیسری ہیں"۔