ریاست میں کورونا کے مزید 15 معاملات ؛ کل تعداد 247 کوپہنچی
03:25PM Mon 13 Apr, 2020
بینگلور: 13 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں آج کورنا وائرس کے 15 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 13 افراد ایسے ہیں جو کہ اس سے قبل پائے گئے مریضوں سے رابطہ میں تھے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 247 کو پہنچ گئی ہے جس میں سے چھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 59 افراد صحت یاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوچکے ہیں۔