کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کے مد نظر 15جون کے بعد لگے گا مکمل لاک ڈاؤن؟ وائرل میسیج کی حقیقت جانیں یہاں۔۔۔
02:31PM Thu 11 Jun, 2020
ملک بھر میں کوروناوائرس وبا کے بڑھتے معاملات کے درمیان افواہوں کا دور بھی جاری ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ایک میسیج وائرل ہورہا ہے کہ 15 جون سے ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن (Lockdown In India) لگ جائے گا۔ اس فیک میسیج (Fake message) نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔ کئی لوگ جنہوں نے اپنے گھر سے آنے یا جانے کے ٹکٹس بک کرارکھے ہیں وہ بھی پریشان ہورہے ہیں۔ ایک نیوز چینل کا نام استعمال کرتے ہوئے یہ فیک نیوز پھیلائی جارہی ہے۔ ' 15 کے بعد پھر ہوسکتا ہے مکمل لاک ڈاؤن۔ وزارت داخلہ نے دئے اشارے، ٹرین اور ہوائی سفر پر لگے گا بریک، کوروناوائرس کی بڑھتی رفتار کے بعد لیا گیا فیصلہ'۔
حالانکہ پریس انفارمیشن بیورو کی فیکٹ چیک اکائی (PIBFactcheck) نے اس وائرل میسیج کو فرضی بتایا ہے۔ پی آئی بی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ایک تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزارت داخلہ کے ذریعے ٹرین اور ہوائی سفر پر پابندی کے ساتھ 15 جون سے ملک بھر میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔ یہ فرضی ہے۔۔ فیک نیوز پھیلانے والی ایسی گمراہ کن تصویروں سے محتاط رہیں۔दावा: सोशल मीडिया पर फैलाई जा रही एक फोटो में दावा किया जा रहा है कि गृह मंत्रालय द्वारा ट्रेन और हवाई यात्रा पर प्रतिबंध के साथ 15 जून से देश में फिर से पूर्ण लॉकडाउन लागू किया जा सकता है।#PIBFactcheck- यह #Fake है। फेक न्यूज़ फैलाने वाली ऐसी भ्रामक फोटो से सावधान रहें। pic.twitter.com/DqmrDrcvSz
— PIB Fact Check (@PIBFactCheck) June 10, 2020
اب سوال یہ ہے کہ 15 جون کو ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا دعوی کیوں کیا جارہا تھا؟ اس کی وجہ صرف فرضی خبر ہی تھی۔ لوگوں نے فارورڈڈ میسیسج دیکھا اور فورا گوگل گئے ، سرچ کیا۔ حالانکہ لوگوں کے ہاتھ کچھ بھی آفیشیل نہیں لگا لیکن گمراہ کن پیغام پر ایک ٹی وی چینل کا نشان لگ لگا دیکھ کر لوگوں نے اس پر یقین کرلیا۔ اگر ہم گزشتہ دنوں میں گوگل پر ہندستان سے جڑا ڈیٹا دیکھیں تو پائیں ے کہ ندہ جون کو لاک ڈاؤن سے جڑے سوالوں کیلئے سرچ کیا گیا ہے۔