ضمیر احمد خان کے روزگار اور تربیتی میلے کا انعقاد، 142 کمپنیاں، 15ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کی شرکت
07:07AM Mon 8 May, 2017
کئی منتخب نوجوانوں کو جائے وقوع پر ہی سرفیکیٹ جاری ، حلقہ کے وارڈ سطح پر عنقریب جاب میلے کا انعقاد ،ضمیر احمدخان
بنگلور (بھٹکلیس نیوز)سابق ریاستی وزیر و حلقہ چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی بی ذیڈ ضمیر احمد خان جو ضروت مندوں اور مستحق افراد کی ضروتوں کو بر وقت و بر موقع فراہم کرتے ہوئے انہیں معاشی طور ضبوط بنانے میں ہمیشہ پہل کرتے آرہے ہیں انہوں نے ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے بے روز گار نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کے مقصد سے آج اپنے حلقہ چامراج پیٹ کے فورڈ ہائی اسکول میدان میں ریاست کا سب سے بڑا روزگا ر و تربیت میلہ کا کامیاب انعقاد کیا جسمیں ریاست کے سمیت بیرونی ریاستوں کے تقریباً 15ہزار بر روزگار نوجوانوں نے اس میلہ استفادہ کیا۔ میلے میں ریاستی و قومی نامور کمپنیاں جیسے وپررو، انفوسیس، مہیندرا اینڈ مہیندرا ، ٹائیو ٹا ،ہچ پی دیگر سافٹ وئیر کمپنیاں کے علاوہ
دوبئی ، نیدر لینڈ کے علاوہ دیگر ملٹی نیاشنل سمیت تقریباً 142 کمپنیوں نے حصہ لیتے ہوئے کئی امیدوار وں کے انٹرویوز لئے۔ میلے کے دوران کئی کمپنیوں نے امیدوارون کے منتخب کرکے ان دی اسپاٹ ملازمت آرڈر جاری کیا۔ اس بڑے اور کامیاب روزگار اور تربیتی میلے سے تقریباً کئی ہزار بے روزگار نوجوانوں کو بر سر روزگار کا موقع فراہم ہوا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکا مقصد اپنے حلقے کے بیروزگار نوجوانوں کو بر سر روزگار بناکر انہیں معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرتے ہوئے معاشرے سے بے روزگاری کے مسئلہ کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ سمیت بے روزگار نوجوانوں کو روزی ، کپڑا اور مکان، حاصل ہوجائے تو اپنے خاندان کے ساتھ خوش گوا ر زندگی گزار سکتا ہے۔ کسی کا محتاج ہونے کے بجائے خود دوسوں کی کفالت کرسکنے کے قابل بن سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے حلقے میں غریب 203بچیوں کی اجتماعی شادیون کی کامیاب تقریب منعقد کرنے کے بعد انہیں اپنے حلقے کے نوجوانوں کو برسر روزگار بنانے کا جو خواب دیکھا تھا۔ وہّ ج دھیرے دھیریشرمندہ تعبیر ہوتے دکھائی دے رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میلے کے لئے انہوں نے گزشتہ تین برسوں سے کافی جدوجہد کی تھی اور مذکورہ کمپنیوں کے چیف یگزکیٹیو آفیسرس اور مالکان سے مسلسل رابطہ میں تھے۔ کمپنیوں نے انکی گزارش کو فوراً قبول کرتے ہوئے ایک ہی چھت کے نیچے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا موقع دیا۔ جس کے لئے وہ تمام کمپنیوں کے ممنوں و مشکور ہیں۔ اور امید کرتے ہین کہ آئندہ بھی اس طرح جاری رہیگا۔
ضمیر احمد خان نے آج دوبارہ واضع طور پر کہا کہ وہ کسی ببھی کار خیر کو سیاسی مفاد کے لئے ہر گز نہیں کیا اور صرف رضاے الٰہی کے مقصد سے انجام دیتے آرہے ہیں تاکہ انکی آخر سنور جائے۔ اس جذبہ کو آخری سانس تک جاری و ساری رکھینگے تاکہ ملت کا غریب طبقہ کی فلاح و بہبودی ہوسکے لیکن چند سیاسی افراد اسکو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اگلے تین ماہ میں اپنے حلقے کے وارڈ سطح پر اسی طرح کا روزگار میلہ منعقد کرینگے۔ ضمیر احمد نے بتایا کہ کسی بھی کمپنی میں ملازمت کیلئے نوجوانوں کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے اور اثر و رسوخ افراد کے گھروں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔ لیکن اس طرح کے میلے سے نوجواں استفادہ کرکے اپنی تعلیمی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر آسانی کے ساتھ کسی بھی بڑی کمپنی میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میلے میں دوبئی کی ارائزڈکمپنی جس نے چالیس افراد کو اور نیدر لینڈ کی انڈین اکانیمک ٹریڈآرگنازیشین کمپنی نے سینکڑوں نوجوانوں کو ملازمت کی گیارنٹی دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے میلے کے انقاد کے لئے حکومت سے 30لاکھ روپئے جاری کئے جاتے ہیں۔ لیکن انہوں نے اس رقم کو لئے بغیر ہی اپنے صرف خاص سے میلے کا انعقاد کیا ہے۔اس کامیاب میلے کے لئے انکے تمام رفقاء کی دن رات محنتوں کا نتیجہ ہے۔
دوران میلہ ضمیر احمد خان نے کئی کمپنیوں سے منتخب امیدواروں کو جاب لیٹر پیش کئے۔ اس موقع پر کارپویٹر عمران پاشاہ،ریاستی حج کمیٹی کے سابق چیرمین زولفقار احمد خان ٹیپو ، نامزد کارپوریٹراں ہدایت اللہ ، سید مجاہد، شکیل نواز، سابق کارپوریٹر عارف پاشاہ،ایوب خان، ایاز خان، گووند راج، شیوا ، شکیب خان، الطاف پاشاہ، جاوید پٹیل، رضوان خان، عرشیہ فاضل، شخ بابا ، خلاصی پالیہ ایوب پاشاہ، کے علاوہ دیگر کئی اداروں کے عہدیداراں ، سماجی کارکنان، اور بڑی تعداد میں والنٹرس، امیدواروں کی رہنمائی کرتے رہے۔
میلے کے لئے 32 ہزار اسکوائر فیٹ علاقے میں پنڈال لگایا گیا تھا۔ ہر ایک کمپنی کو الگ الگ اسٹال فراہم کئے گئے تھے جس میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ میلے میں شرکت کئے امیدواروں کے لئے صبح کا ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کا مفت انتظام کیا گیا تھا۔ اس میلے میں امیدوارون کے علاوہ 10ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔