وہیں ڈیزل کی قیمت دہلی میں 69.06 روپے ، کولکاتہ میں 71.61 روپے ، ممبئی میں 73.53 روپے ، چنئی میں 72.91 روپے ، فریدآباد میں 70.19 روپے ، گروگرام میں 69.26 روپے ، غازی آباد میں 69.12 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لگاتار 14 ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ، دہلی میں پٹرول کے دام 78 روپے سے متجاوز
11:15AM Sun 27 May, 2018
نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا دورہ 14 ویں دن بھی جاری ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اتوار کو 15 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ وہیں دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں 16 پیسے اور ممبئی میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ اتوار کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 78روپے سے تجاوز کرگئی وہیں ممبئی میں پٹرول کی قیمت 86 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 78.12 روپے ، کولکاتہ میں 80.76 روپے ، ممبئی میں 85.93 روپے ، چنئی میں 81.11 روپے ، فرید آباد میں 78.87 روپے ، گروگرام میں 78.64 روپے اور غازی آباد میں 78.51 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔