امریکہ : فلوریڈیا میں 14 سالہ مسلم طالبہ پر ہم جماعت لڑکیوں کا حملہ ، بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، ویڈیو وائرل

01:43PM Sun 24 Dec, 2017

فلوریڈا: امریکہ میںمسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ۔ اب تازہ معاملہ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا ہے ، جہاں نویں جماعت کی ایک 14 سالہ مسلم طالبہ کو اس کی ہم جماعت لڑکیوں نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔ خبروں کے مطابق فلوریڈا میں واقع ویسٹ بوکا ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ منال پر اس کے اسکول کی ہم جماعت طالبات کے گروہ نے بدترین تشدد کیا۔ لڑکی کے والد شکیل منشی کو واقعہ کی ویڈیو مل گئی ، جو انہوں نے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی اور بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ بعد ازاں دنیا بھر میں یہ فوٹیج وائرل ہوگئی اور لوگوں نے تشدد کرنے والی لڑکیوں کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ https://www.youtube.com/watch?v=REySzZ0QsNk
 شکیل منشی کے مطابق دو طالبات ان کی بیٹی کو مسلمان ہونے پر ہراساں کرتی آرہی تھیں اور اسے دہشت گرد بھی کہتی تھیں۔ 21 دسمبرکو ان کی بیٹی نے ان طالبات سے بات چیت کرنے کی کوشش کی ، لیکن جواب میں لڑکیوں کے ایک گروہ نے منال پرحملہ کردیا اور اسے بری طرح مارا پیٹا۔