کولکاتہ میں خالی پلاٹ سے 14 نوزائیدہ بچوں کی سڑی گلی لاشیں برآمد ، علاقہ میں سنسنی ، پولیس جانچ میں مصروف
03:33PM Sun 2 Sep, 2018
جنوبی کولکاتہ کے ہری دیو پور میں ایک خالی پلاٹ سے 14 نوزائیدہ بچوں کی سڑی گلی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ لاشیں ایک پلاسٹ کے تھیلے میں بند ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشیں کافی حد تک ڈھانچہ میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔ اس وقعہ سے پورے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی ہے۔ فی الحال پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ زمین کی کھدائی کے دوران 14 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ حالانکہ ان 14 لاشوں میں سے کتنے لڑکیوں کے ہیں اور کتنے لڑکوں کے ، اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی جانکاری موصول نہیں ہوئی ہے۔ لیکن معاملہ کے انکشاف کے بعد کولکاتہ پولیس فوری طور پر حرکت میں آگئی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اتوار کی شام کچھ مزدور اس خالی پلاٹ میں ایک جگہ کھدائی کررہے تھے ۔ کھدائی کے دوران پلاسٹ کی تھیلی ملی ، جس کے اندر نوازائیدہ بچوں کی لاشیں تھیں۔ یہ لاشیں کافی پرانی ہوچکی تھیں اور اس سے بدبو آرہی تھی ۔ کچھ لاشیں تو ڈھانچہ میں بھی تبدیل ہوچکی ہیں۔